یورپ نے اگر الزناد میکا نزم فعال کی تو سب سے بڑا نقصان خود اسے ہوگا،ایران کا انتباہ

پیر 28 جولائی 2025 16:27

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)ایران نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت طے شدہ آلی الزناد کو فعال کیا تو وہ خود اس کے سب سے بڑے نقصان دہ فریق ہوں گے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف مجید خادمی نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر یورپی ممالک نے کوئی قدم اٹھایا تو ایران کے پاس بھی مثر جوابی راستے موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں یورپ خود سب سے زیادہ خسارے میں رہے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی وزارت خارجہ کے ایک سینئر سفارتکار نے بتایا کہ مذاکرات صریح اور دو ٹوک انداز میں ہوئے اور طے پایا کہ بات چیت آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔ ایرانی حکام کے مطابق استنبول میں یہ ملاقات یورپی طاقتوں کو جوہری پروگرام پر اپنے مقف میں تبدیلی کا موقع فراہم کرتی ہے۔ادھر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کی جانب سے رواں ہفتوں میں ایجنسی کے تکنیکی وفد کو دورے کی اجازت دینا ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔رافائل گروسی نے بتایا کہ اس متوقع دورے سے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کی ایران واپسی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، جو شاید سال کے آخر تک ممکن ہو۔