Live Updates

کاشتکار لوبیا کی پچھیتی کاشت کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کر لیں،محکمہ زراعت

پیر 28 جولائی 2025 16:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) محکمہ زراعت نے لوبیا کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوبیا کی فصل کی کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کر لیں۔ محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرتوسیع عامرصدیق نے بتایا کہ لوبیا کی پھلیوں کی مارکیٹ میں فروخت کیلئے فصل کی کاشت جولائی کے پہلے ہفتے میں مکمل ہونی چاہیے تاہم پچھیتی کاشت اور چارہ حاصل کرنے کیلئے لوبیا کی کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کر لینی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوبیا کا بیج چارہ کی فصل کیلئے 12سے 15کلو گرام فی ایکڑ جبکہ بیج کے حصول کیلئے 8تا 10کلو گرام فی ایکڑ استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوبیا کی پھلی دار جنس ہے جو موسم خریف کی اہم اور نقد آور فصلوں میں شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے چارے اور دانے دونوں کیلئے کاشت کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار لوبیا کی فصل کی کاشت کیلئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں۔ جس کھیت میں لوبیا کاشت کرنا ہو اس میں بارش کے بعد وتر آنے پردو تین مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ کی مدد سے اچھی طرح زمین ہموار کر لیں اور لوبیا کی ترقی دادہ اقسام سی پی ون، سی پی ٹو، پی 518، وائٹ سٹار اور نمبر 2127 کاشت کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :