سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےآڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد

پیر 28 جولائی 2025 16:37

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی ایس ایم ای ٹریننگ کمیٹی نےایس سی سی آئی آڈیٹوریم میں "ایس ای او ٹولز اور ریسرچ ٹو رینکنگ پر ٹریننگ"کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کے گروپ لیڈر ریاض الدین شیخ نے شرکت کی۔ معروف مقرر عثمان چغتائی (ای کامرس والا)نے کلیدی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں نوجوان کاروباری افراد کو ایس ای او ٹولز، لیڈ جنریشن اور آن لائن ترقی کی حکمت عملیوں کے بارے میں عملی بصیرت فراہم کی گئی۔ چیئرمین ایس ایم ای ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے تربیت ایس سی سی آئی، فیضان اکبراور نوجوان کاروباری افراد نے سیشن میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :