ڈیفنس میں الیکٹریشن کام کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا

پیر 28 جولائی 2025 17:23

ڈیفنس میں الیکٹریشن کام کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)ڈیفنس بی فیز ون میں الیکٹریشن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس بی فیز ون کے علاقے زیرتعمیر گھر میںکام کرتے ہوئی75 سالہ بزرگ الیکٹریشن دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

متوفی کی شناخت مسعود غوری کے نام سے ہوئی ہے جو ٹائون شپ کا رہائشی ہے۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثا ء کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :