خیبر پختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ جاری

پیر 28 جولائی 2025 18:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) خیبر پختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب پائی گئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے آڈٹ کے دوران 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جبکہ محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو اسٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں اور رجسٹریشن کے باوجود غائب گاڑیاں فیلڈ یا دفاتر میں موجود نہیں۔

رپورٹ میں محکمہ لائیو اسٹاک کی غائب سرکاری گاڑیوں کا پتا لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔آڈٹ رپورٹ نے محکمے کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھا دیئے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر لائیو اسٹاک فضل حکیم کا کہنا تھا کہ میں نے تمام گاڑیوں کو جمع کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور گاڑیوں کی ریکوری کے لیے سیکرٹری لائیو اسٹاک نے تمام محکموں کو خطوط ارسال کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :