الیکشن کمیشن میں عمرایوب خان کے خلاف اثاثہ جات کے سال 2024ء کے گوشواروں کے کیس کی سماعت کل ہوگی

پیر 28 جولائی 2025 18:29

الیکشن کمیشن میں عمرایوب خان کے خلاف اثاثہ جات کے سال 2024ء کے گوشواروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) الیکشن کمیشن میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے خلاف اثاثہ جات کے سال 2024ء کے گوشواروں کے کیس کی سماعت کل (منگل کو) ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق اس کیس کی سماعت 29 جولائی کو ہوگی۔اسی روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 چترال واپردیر سے ایم این اے عبدلطیف خان کی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کے کیس کی سماعت بھی ہوگی۔ان کے خلاف یہ درخواست 30 مئی 2025ء کے انسداد دہشت گردی کورٹ کے فیصلے کے تحت فضل الرحمن کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔