ہائیکورٹ نے مغوی لڑکی کی عدم بازیابی پر سی سی پی او لاہور کو طلب کر لیا

پیر 28 جولائی 2025 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے مغوی لڑکی کی عدم بازیابی پر سی سی پی او لاہور کو طلب کرلیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری شوکت علی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے اپنی بیٹی 24سالہ علینا شوکت کی بازیابی کے لئے 2022ء کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص عمر نے پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے اپنی مغوہہ کے اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

مغوہہ نے بہاولپور میں مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوکر کسی کے اغواء نہ ہونے بارے بیان دیا ، مغوہہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ کے حراساں کرنے کی استغاثہ بھی دیا ، مغوہہ نے ہائیکورٹ بہالپور بنچ میں والدین کے خلاف حراساں کرنے کی درخواست بھی دی ہے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار شوکت علی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں جو تصویریں لگائی ہیں ، یہ اس کی بیٹی کی نہیں ہیں ۔

کمرہ عدالت میں موجود ایک دوسرے وکیل نے بتایا کہ اس کے سائل کی ساندہ میں بیٹی کو بھی اٹھا لیا گیا ہے تاکہ شوکت علی کی بیٹی کو واپس کروایا جاسکے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ گزشتہ روز پولیس والے ساندہ سے جو لڑکی اٹھا کر لے گئی ہے، اس بارے سی سی پی او لاہور 30جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30جولائی تک ملتوی کردی۔