لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کا آغاز

پیر 28 جولائی 2025 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کا آغاز ہوگیا ، 5ہفتے باقی رہ گئے ،موسم گرماکے چوتھے ہفتے کے دوران چیف جسٹس سمیت 10ججز پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

پرنسپل سیٹ پر 4ڈویژن ، 10سنگل بنچ مخصوص کیٹگریز کے مقدمات سنیں گے،ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل تمام نوعیت کے کیسز سنیں گی ،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس راحیل کامران شیخ سول کیسز سنیں گے ،،ڈویژن بنچ 3میں جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق بھی سول نوعیت کے کیسز سنیں گے ،ڈویژن بنچ نمبر 4میں جسٹس غنضفر علی خان اور جسٹس تنویر احمد شیخ فوجداری کیسز سنیں گے ۔

ڈویژن بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی کام کریں گے،جسٹس شاہد کریم بھی رواں ہفتے صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے سول نوعیت کے مقدمات سنیں گے۔