
ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سہولیات فراہم کرنا این ایچ اے کا کام نہیں، سینیٹ کمیٹی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس ،کیپیٹل اسمارٹ سٹی، گندھارا ٹول پلازہ کے اسٹیٹس پر بریفنگ دی گئی
پیر 28 جولائی 2025 22:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انٹر چینج کا نام گندھارا رکھنا بھی نامناسب ہے،کیوں کہ وہاں گندھارا کے نام سے بھی ہاسنگ سوسائٹی ہے، ہاؤسنگ سوسائٹیز ایسی جگہوں پر بنائی جارہی ہیں جہاں پانی کی سہولت تک موجود نہیں ہے۔
سینیٹر ضمیر حسین گھومرو نے کہاکہ قائمہ کمیٹی گندھارا انٹرچینج کی این او سی کو منسوخ کرنے کی سفارش کرے۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہاکہ انٹرچینج کی وجہ سے کیپیٹل اسمارٹ سٹی نے اپنی زمینوں کی رقم بڑھائی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ رولز اور انٹرچینج کے این او سی کی فیس کو سخت کریں تاکہ کم انٹر چینج بن سکیں۔این ایچ اے حکام نے قائمہ کمیٹی کو سیہون بائی پاس کی تعمیر پر بریفنگ بھی دی، جس پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ قائمہ کمیٹی مواصلات نے سیہون بائی پاس کی تعمیرات کی سفارش کی تھی،کمیٹی کی سفارشات پر بھی این ایچ اے نے عمل نہیں کیا،کمیٹی نے پی ایس ڈی پی فنڈ سے متعلق 5سے 6اجلاس کیے لیکن عملدرآمد کچھ نہیں ہوا۔چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ سندھ حکومت نے اس پروجیکٹ کی پی سی ون اور فزیبلٹی جمع کی ہے، فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے گزشتہ سال کی اسکیموں کو شروع ہی نہیں کیا ہے، این ایچ اے صرف ایم 6پر فوکس کررہا ہے،این ایچ اے اسکیموں کی سفارشات کرسکتا ہے،مگر اوپر کے لیول پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایشین بینک کے ساتھ بھی سیہون پروجیکٹ پر بات کی ہے،اس اسٹیج پر اب مشکل ہے،سندھ حکومت کی سیہون پروجیکٹ پر فزیبلٹی کی توثیق کردیں گے۔بعد ازاں اجلاس میں ایم-6موٹروے پروجیکٹ پر این ایچ اے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اتنے بڑے پروجیکٹ کو کوئی بینک فنانسنگ نہیں کرسکتا، اسے دو حصوں میں تقسیم کیا ہے، کوشش ہے کہ اس پروجیکٹ کے پانچوں سیکشن کو بہ یک وقت شروع کریں۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ پورے ملک میں موٹرویز بن گئی ہیں،یہ موٹروے تاخیر کا شکار ہے،یہ صوبہ سندھ اور سندھ کی عوام کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘گورنر پنجاب
-
پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
-
گور نر خیبر پختونخوا سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ملاقات ،گیس کی فراہمی کی صورتحال پرگفتگو
-
اس سال جشن آزادی کو بھرپور اور نہایت جذبہ کے ساتھ یکم سے 14 اگست تک منا رہے ہیں ،سعید غنی
-
حکومت سندھ صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے،شرجیل انعام میمن
-
حکومت کی جانب سے مقررریٹ 172 روپے فی کلوپر چینی کی فروخت جاری
-
راجن پور،کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں 125 سال میں پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکار تعینات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.