یورپ نے اگر ٹریگر میکا نزم‘ فعال کی تو سب سے بڑا نقصان خود اُسے ہوگا، ایران کا انتباہ

منگل 29 جولائی 2025 08:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ایران نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے 2015کے جوہری معاہدے کے تحت طے شدہ "ٹریگر میکانزم" کو فعال کیا تو وہ خود اس کے سب سے بڑے نقصان دہ فریق ہوں گے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف مجید خادمی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر یورپی ممالک نے کوئی قدم اٹھایا تو ایران کے پاس بھی مؤثر جوابی راستے موجود ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں یورپ خود سب سے زیادہ خسارے میں رہے گا۔