سیالکوٹ، زائدالمیعاد اور بغیر لائسنس پیسٹی سائیڈز برآمد، مقدمہ درج

منگل 29 جولائی 2025 11:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بغیر لائسنس اور زائد المعیاد پیسٹی سائیڈز میں ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز سیالکوٹ، ڈاکٹر مقصود احمد نے سیکرٹری زراعت افتخار علی ساہو اور ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر صباء اصغر علی کی زیر نگرانی بڈیانہ رچھاڑہ روڈ پر واقع زرعی ادویات کی دو دکانوں پر چھاپہ مارا، جہاں زائدالمیعاد اور بغیر لائسنس و انوائسز پیسٹی سائیڈز فروخت کی جا رہی تھیں۔

کارروائی کے دوران دو ملزمان، نبی احمد (سراج ٹریڈرز) اور ناصر علی (ناصر آئل ایجنسی) کے قبضہ سے بھاری مقدار میں غیر قانونی زرعی زہریں برآمد کی گئیں۔ برآمد شدہ زہروں کی مالیت تقریباً تین لاکھ روپے ہے۔دونوں افراد کے خلاف تھانہ بڈیانہ میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے اور مال مقدمہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔