چین، شرح پیدائش میں کمی کے مسئلے پر قابوپانے کے لئے 3سال سے کم عمر بچوں کے لیے سالانہ وظیفہ کا اعلان

منگل 29 جولائی 2025 12:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) چین نے رواں سال سے 3سال سے کم عمر بچوں کے لیے سالانہ 3,600 یوآن (تقریباً ایک لاکھ 42 ہزار روپے ) وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ وظیفہ انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا اور اسے سرکاری امدادی سکیموں کے لیے آمدنی میں شمار نہیں کیا جائے گا اور یہ وظیفہ یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ حکومت کا یہ اقدام گرتی ہوئی شرح پیدائش کو سنبھالنے اور نوجوان خاندانوں پر معاشی دباؤ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ واضح رہے چین پہلے ہی زچگی کی چھٹی، رہائش اور تعلیم سے متعلق سہولیات میں بہتری کے اقدامات کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :