موسم سرما میں چارہ جات کی کمی پر قابو پانے کیلئے جوار، باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرنے کی سفارش

منگل 29 جولائی 2025 16:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ موسم سرما میں چارہ جات کی کمی پر قابو پانے کیلئے جوار، باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرلیں اور جوار کی منظور شدہ اقسام جے ایس 263، جے ایس 2002، ہیگاری، باجرے کی منظور شدہ قسم ایم پی 87ملی کٹ وغیرہ کی کاشت کو ترجیح دی جائے تاکہ بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع عامر صدیق کے مطابق اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں اکثر چارہ جات کی کمی ہو جاتی ہے لہٰذا اگست میں جوار، باجرے کی کاشت سے اس کمی پر قابو پایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار جوار کی کاشت کیلئے بھاری میرا اور باجرے کی کاشت کیلئے ہلکی میرا زمین کا انتخاب کریں جہاں پانی کا اچھا نکاس موجود ہو۔

متعلقہ عنوان :