ہم ایک آزاد، ترقی یافتہ اور خود مختار ریاست چاہتے ہیں ، فلسطینی وزیر اعظم

منگل 29 جولائی 2025 17:01

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) فلسطینی وزیرِ اعظم محمد مصطفى نے زور دیا ہے کہ دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس ایک ایسا موڑ ثابت ہونی چاہیے جو محض بیانات کو با قاعدہ عملی اقدامات میں تبدیل کرے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں "اسرائیل - فلسطین تنازع" کے دو ریاستی حل کو دوبارہ متحرک کرنے سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا "ہم ایک آزاد، ترقی یافتہ اور خود مختار فلسطینی ریاست چاہتے ہیں جس پر سب فخر کر سکیں۔انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا دراصل امن، استحکام اور سلامتی میں سرمایہ کاری ہے۔

متعلقہ عنوان :