ٹنڈومحمد خان :خاتون سے زیوارت لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

منگل 29 جولائی 2025 17:20

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود سومرا محلہ سے غیر مسلم شریمتی رادھا لوھار نامی خاتون اپنے دیگر گھر والوں کے ہمراہ شہر سے خریداری کر کے اپنے گھر جا رہی تھی کہ اس دوران راستے میں 2 نامعلوم افراد نے اس کے گلے سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات زبردستی چھینے کی کو شش کی مزاحمت اور شور مچانے پر قریب کھڑے لوگوں نے پکڑ کر بی سیکشن پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ واردات میں شریک ملزم کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر پھلیلی نہر میں کود پڑا اور بھاگنے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش گرفتار ملزم معشوق ولد کانڈیرو کلیرو کوہلی سکنہ کریم آباد کالونی کے قبضے سے 2 تولا سے زائد زیورات برآمد کرکے خاتون سے لوٹ مارکی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :