غزہ کی پٹی ، اسرائیلی حملوں میں حاملہ خاتون سمیت 78 فلسطینی جاں بحق

ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب وہ خوراک حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،فلسطینی حکام

منگل 29 جولائی 2025 17:36

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)اغزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں یا فائرنگ کے نتیجے میں78فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی۔

(جاری ہے)

اس خاتون کی موت کے بعد اس کا بچہ پیدا ہوا مگر وہ بھی بعد میں دم توڑ گیا۔ یہ معلومات مقامی محکمہ صحت کے حکام نے فراہم کیں۔حکام کے مطابق درجنوں افراد اس وقت جاں بحق ہوئے جب وہ خوراک حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، حالانکہ اسرائیل نے امدادی سامان کے داخلے پر عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :