محکمہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز سیالکوٹ کا 2 دکانوں پر چھاپہ،زائدالمیعاد اور غیر قانونی زرعی زہر برآمد

منگل 29 جولائی 2025 17:37

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) محکمہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز سیالکوٹ نے بڈیانہ رچھاڑہ روڈ پر زرعی ادویات کی 2 دکانوں پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں زائدالمیعاد اور بغیر ڈیلر شپ و انوائیسز زرعی زہر برآمد کر کے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر قیادت کی گئی۔

برآمد شدہ زرعی زہروں کی کل مالیت 3 لاکھ روپے سے زائد ہے اور ان میں سے زائد المعیاد زہر کی مالیت 60 ہزار روپے ہے۔ زائد المعیاد ادویات رکھنے پر ملزمان کو ایگریکلچر پیسٹیسائڈ آرڈینینس 1971 کی دفعات (2)(1)21 ب کے تحت5لاکھ روپے تک جرمانہ اور 6 ماہ سے2 سال سزا ہو سکتی ہے جبکہ بغیر ڈیلرشپ اور انوائیسز کے زرعی زہر رکھنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :