حکومت پنجاب کی جانب سے بھیک مانگنے پر پابندی ، اٹک پولیس کا کریک ڈاؤن ، ضلع بھر سے نو بھکاری گرفتار

منگل 29 جولائی 2025 17:44

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) حکومت پنجاب کی جانب سے بھیک مانگ کر شہریوں کو تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف اٹک پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں تھانہ بسال پولیس نے مبشر حسن ولد محمد یعقوب سکنہ لنگر تحصیل جنڈ، باغ علی ولد ذوالفقار سکنہ جھوک پٹوار ،بہاولپور حال کھنڈا تحصیل جنڈ ، شیر زمان ولد محمد صادق سکنہ مروال،تحصیل جنڈ ، اور محمد وقاص ولدس شیر زمان سکنہ مروال تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا اسی طرح سٹی اٹک پولیس نے مسماۃ ک ۔

بی بی زوجہ لعل خان سکنہ تکبیر کالونی اٹک شہر ، مسماۃ ز۔ بی بی زوجہ محمد فیروز سکنہ تکبیر کالونی اٹک شہر ، مسماۃ ر۔ بی بی زوجہ محمد طاہر سکنہ تکبیر کالونی اٹک شہر ، مسماۃ پ بی بی زوجہ محمد حاجی سکنہ حال تکبیر کالونی اٹک شہر اور مسماۃ ب بی بی زوجہ محمد چراغ سکنہ جوہر آباد جو مختلف ایریا میں بھیک مانگ رہے تھے اور شہریوں کو بلا وجہ تنک کر رہے تھے جس پر ہر 9 کس مرد و خواتین کو گرفتار کر کے بیلگری ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔\378