وفاقی وزیرمملکت برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت وجہیہ قمر کاوومن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کادورہ ،مختلف شعبوں کا معائنہ

منگل 29 جولائی 2025 18:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) وفاقی وزیرمملکت برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت وجہیہ قمر نے منگل کے روز وومن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کادورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل شبنم ناز ودیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کمپیوٹرلیب،بیوٹی پارلر، کچن ،کشیدہ کاری سمیت مختلف شعبوں کامعائنہ کیا اور وہاں پر زیر تعلیم طالبہ سے ان کے مسائل دریافت کیے اور انہیں فراہم کی جانے والی ہنر سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر وزیرمملکت وجہیہ قمر نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ امر خوش آئند ہے کہ بلوچستان کی بچیاں ہنر سیکھنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ،ہنرمند پروگرام کے ذریعے بلوچستان کے بچوں اور بچیوں کو جدیدہنر سے آراستہ کیاجارہاہے تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی زندگی کا گزر بسر کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :