پی ڈی پی چیئرمین و دیگر رہنمائوں کا آفتاب الدین قریشی کے انتقال پر تعزیت

منگل 29 جولائی 2025 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی، وائس چیئرمین اعظم منہاس،رفیق خاصخیلی،خلیل احمد تھند،کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد،کراچی کے چیف آرگنائزر طاق چاندی والا و دیگر نے پاسبان کے سابق سینئر نائب صدرآفتاب الدین قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آفتاب الدین قریشی نہ صرف ایک سابق طالبعلم رہنما تھے بلکہ بہت ہی ملنسار اوردرد دل رکھنے والے انسان تھے۔ وہ مختلف سماجی و اقتصادی تنظیموں سے بھی منسلک رہے ہیں۔ پاسبان کے چیئرمین و دیگر رہنمائوں نے مرحوم کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور سوگوار اہل خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعائیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :