سیکرٹری سپورٹس کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اہم اجلاس

پیڈل ٹینس کورٹس اور کلائمبنگ وال منصوبوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ‘ مظفر خان سیال

منگل 29 جولائی 2025 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اہم اجلاس پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوا ہے ،اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری ،ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ غزالہ کنول ، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خانزادہ ،فنانس ڈیپارٹمنٹ اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سپورٹس کے تما م افسران ودیگر نے شرکت کی ہے، اجلا س میں 38نئی سپورٹس سکیموں کا جائزہ لیا گیا ہے،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی افسران کو بھوربن مری سمیت کئی سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایت ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیڈل ٹینس کورٹس اور کلائمبنگ وال منصوبوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے،ٹیبل ٹینس، سنوکر، بورڈز گیمز اور روئنگ کیلئے تھری سٹوری سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہونے جارہا ہے جبکہ وہاڑی، کوٹ ادومیں جمنازیم تعمیر ، خانیوال ، راجن پور،جام پور میں سٹیڈیم کی بحالی ہوگی،سیالکوٹ میں پیڈل ٹینس کورٹس بنائے جائیں گے اسی طرح لیاقت پور رحیم یار خان میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہوگا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے کئی شہروں میں سٹیڈیمز کے ساتھ شاپس بھی تعمیر کی جائیں گی ،پنجاب میں سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو سپورٹس کی زیاد ہ سے زیادہ سہولیات میسر آسکیں ۔

متعلقہ عنوان :