تھانہ پیرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کے عادی 38افراد کو تحویل میں لیکر علاج اور بحالی کے مرحلے سے گزارنے کے لئے ایدھی ہوم منتقل کر دیا

منگل 29 جولائی 2025 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) تھانہ پیرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کے عادی 38افراد کو تحویل میں لیکر علاج اور بحالی کے مرحلے سے گزارنے کے لئے ایدھی ہوم منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس منشیات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لئے بھی سرگرم عمل ہے۔پولیس نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم ہے بلکہ متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے بھی موثر اقدامات کر رہی ہے کیونکہ نشے کے عادی افراد جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہو کر معاشرے کے لئے بھی خطرہ بن جاتے ہیں۔