فیصل آباد پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں اشتہاری ٹرانس جینڈر ملزم کو 4 سال بعد گرفتار کرلیا

منگل 29 جولائی 2025 23:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں اشتہاری ٹرانس جینڈر ملزم کو 4 سال بعد گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے اغواء کے مقدمہ کا اشتہاری ٹرانس جینڈر بن کر شناخت چھپانے والے ملزم غلام محی دین کو 4 سال بعد گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق انچارج تحفظ مرکز انسپکٹر گلناز نے کارروائی کرکے خدمت مرکز میں خود کو ٹرانسجینڈر بتاکر کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے کے لئے آنے والے اشتہاری ملزم کو اغواء کے مقدمہ میں مطلوب ہونے پر گرفتار کرلیا ۔

ملزم غلام محی الدین نے خدمت مرکز میں خود کو ٹرانسجینڈر متعارف کروایا جو ریکارڈ چیک کرنے پرتھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے مقدمہ میں اشتہاری تھا ۔انچارج تحفظ مرکز نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔