مغرب جوہری معاملے کو ایران سے جنگ کابہانہ بنارہا ہے، ایران

بدھ 30 جولائی 2025 10:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملک کے جوہری پروگرام سے متعلق مغربی مطالبات دراصل ایران سے تصادم کا محض ایک بہانہ ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ جوہری پروگرام، یورینیم کی افزودگی اور انسانی حقوق یہ سب محض بہانے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مغربی طاقتیں دراصل ہمارے دین اور تمہارے علم کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو اس پر دوبارہ حملے کیے جائیں گے۔