فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ڈرا کی تقریب 5 دسمبر کو امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہوگی

بدھ 30 جولائی 2025 11:40

فیفا     ورلڈ کپ 2026 کے ڈرا  کی تقریب  5 دسمبر کو  امریکا کے شہر لاس ویگاس ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) فیفا کے زیر اہتمام فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے ڈرا کی تقریب 5 دسمبر کو امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ای ایس پی این اور ٹی یو ڈی این میکسیکو نے کہا کہ لاس ویگاس کو 48 ٹیموں پر مشتمل میگا ایونٹ کے ڈرا کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے میچ امریکا ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوں گے۔ مجموعی طور پر چار ممالک کے 12 گروپ بنائے جائیں گے۔ جب امریکا نے 1994 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کی تو ڈرا کی تقریب لاس ویگاس میں منعقد ہوئی تھی۔932

متعلقہ عنوان :