ہری پور ، بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 30 جولائی 2025 11:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں معاشرتی اور اخلاقی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ کھلابٹ کی حدود میں گزشتہ روز عالم میں 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مدعی کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم خورشید ولد گل شیر سکنہ صوابی حال عالم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم خورشید ولد گل شیر سکنہ صوابی حال عالم کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :