وہاڑی ، تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد، 139 کھلاڑیوں کی شاندار شرکت

بدھ 30 جولائی 2025 21:58

وہاڑی ، تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد، 139 کھلاڑیوں کی شاندار شرکت
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) تائیکوانڈو لور فیملی کلب کے زیرِ اہتمام تھرڈ اِن لائن تائیکوانڈو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، جس میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 139 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایونٹ میں فرسٹ پوزیشن بگ فٹ کلب لاہور، سیکنڈ پوزیشن تائیکوانڈو لور فیملی کلب وہاڑی، اور تھرڈ پوزیشن کے این کلب ملتان نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

تقریبِ تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی چیئرمین قیصر ناہید فاؤنڈیشن پاکستان، جمال قیصر درانی تھے، جبکہ مہمانانِ اعزاز میں سینیئر بلیک بیلٹ محمد مہتاب خان نیازی شامل تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔چیف آرگنائزر میڈم گل رعنا اعجاز، چیئرپرسن کے این کلب اور کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ملتان نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور تقریب کے بہترین انعقاد کو یقینی بنایا۔

چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر شہزاد بھٹی نے بتایا کہ ان لائن فارمیٹ کے تحت ان بچوں کو بھی شرکت کا موقع ملا جو دیگر شہروں میں جا کر کھیلنے سے قاصر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تائیکوانڈو بچوں کی جسمانی تربیت کے لیے ناگزیر ہے، لہٰذا حکومت اس کھیل کو اسکولز میں باقاعدہ نصاب کا حصہ بنائے۔\378