کھیلوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ، قومی فٹبالرجنید شاہ

بدھ 30 جولائی 2025 21:54

کھیلوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ، قومی فٹبالرجنید شاہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) قومی فٹبالر وسپارٹکس فٹ بال کلب کے کھلاڑی جنید شاہ نے کہاہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو ’’اے پی پی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچواں آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹ بال گولڈ کپ بہترین ایونٹ ہے ،ایسے ٹورنامنٹس سے فٹ بال سے وابستہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

پانچویں آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹ بال گولڈ کپ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے جنید شاہ نے کہاکہ یہ ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی،مشیر کھیل مینا مجید بلوچ، سیکرٹری درا بلوچ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نوجوانوں کو فٹ بال کھیلنے کیلئے ایک بہترین موقع فراہم کیاہے ، ٹیم مینجمنٹ کی کوششوں سے اب تک ہماری ٹیم نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاہے ، اس طرح کے ٹورنامنٹس کاانعقاد بہت ضروری ہے ۔واضح رہے کہ جنید شاہ اس سے قبل قومی فٹ بال ٹیم اور بلوچستان فٹ بال ٹیم کے کپتان کے طورپر اپنی ذمہ داری نبھاچکے ہیں ۔