ایبٹ آباد ،قیصرخان میموریل سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر

بدھ 30 جولائی 2025 17:58

ایبٹ آباد ،قیصرخان میموریل سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ایبٹ آباد میں قیصرخان میموریل سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ۔ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شارخ علی خان مہمان خصوصی جبکہ ملک غلام مرتضیٰ اعوان گیسٹ آف آنر تھے ۔ڈسٹرکٹ سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جان شیر خان سکواش کمپلیکس ایبٹ آباد میں جاری سکواش چمیئن شپ کے اوپن فائنل میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد مطیب نے ابراہیم قدر کو تین ایک سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ۔

ویٹرنز فائنل میں سردار عارف نے شہزاد خان کو شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

بوائز انڈر10 فائنل میں شاہ میر نے عبیداللہ کو دو ایک سے شکست دےکر ایونٹ ٹرافی حاصل کی۔ مہمان خصوصی ڈی جی جی ڈی اے شارخ علی خان نے کہا کہ سکواش کے کھیل میں عالمی سطح پر بڑا نام کمایا اور روشن خان، قمر زمان خان، جان شیر خان، جہانگیر خان جیسے ورلڈ چیمپئنز نے کئی دہائیوں تک حکمرانی کی ۔سکواش میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔حکومتی سطح پر توجہ مرکوز کرنے اور سرپرستی کی ضرورت ہے۔ اگر ان کے لئے کوچز تعینات کئے جائیں تو وہ دن دور نہیں جب سکواش میں پاکستان کا پرچم ایک مرتبہ پھر بلند ہوگا۔ایونٹ کے اختتام پر خوبصورت ٹرافیز اور مہمانوں اور آرگنائزرز میں شیلڈز تقسیم کیں۔