مطاہربیڈ منٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام بیڈمنٹن کا سمر کیمپ جاری

بدھ 30 جولائی 2025 21:53

مطاہربیڈ منٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام بیڈمنٹن کا سمر کیمپ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام بیڈمنٹن کا سمر کیمپ شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں 5 اگست تک جاری رہے گا جس میں راولپنڈی ڈویژن سے مختلف سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے 50 سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طلباء و طالبات کو مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔

مطاہر سہیل نے کہا کہ اس سمر کیمپ کے دوران سکول کالجز کے طلباء و طالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ نوجوان اس کیمپ کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سمر کیمپ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جا رہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لئے یہ تربیتی کیمپ ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جاتا ہے۔