اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس میں اہم پیش رفت، کچن سے ملنے والا نمک آؤڈائزڈ نمک تھا جو پیالوں کے نمک سے مختلف ہے، تفتیشی ذرائع

یہ نمک ممکنہ طور پر گھر میں بدبو کم کرنے کیلئے رکھا گیا تھا تاہم اس کی دیگر وجوہات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا، فلیٹ سے مجموعی طور پر 6 سیمپل اکٹھے کئے تھے، رپورٹ تفتیشی ٹیم کے حوالے کردی گئی

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 30 جولائی 2025 13:02

اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس میں اہم پیش رفت، کچن سے ملنے والا نمک آؤڈائزڈ ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جولائی 2025)اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلیٹ سے ملنے والے تمام پیالوں میں نمک موجود تھا، کچن سے ملنے والا نمک آؤڈائزڈ نمک تھا جو پیالوں کے نمک سے مختلف ہے، رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے پیالوں کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ تمام پیالوں میں سمندری نمک پایا گیا، کیمیائی تجزیاتی رپورٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

تفتیش کاروں نے فلیٹ سے مجموعی طور پر 6 سیمپل اکٹھے کئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق گھر سے 5 مختلف پیالوں میں سے 5 سیمپل لئے گئے تھے۔ گھر کے کچن سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے مختلف اور آیوڈائزڈ ہے۔

(جاری ہے)

یہ نمک ممکنہ طور پر گھر میں بدبو کم کرنے کیلئے رکھا گیا تھا تاہم اس کی دیگر وجوہات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔

سمندری نمک بدبو کم کرنے کیلئے رکھا گیا تھا یا کسی اور وجہ سے یہ تاحال پتا نہیں لگایا جا سکا ہے۔ موجود رپورٹس اور جمع شواہد پر تاحال اداکارہ کی موت کی وجہ بھی بتائی نہیں جا سکی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ رپورٹ تفتیشی ٹیم کو حوالے کر دی گئی ہے اور کیس کے دیگر پہلوؤں کی چھان بین جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے پوش علاقے میں اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے پولیس کو سفید پاؤڈر سے بھرے مٹی کے برتن ملے تھے۔

لاش کی بدبو نہ پھیلنے کی ممکنہ وجہ بھی یہی پاؤڈر قرار دیا جا رہا تھا۔کراچی کے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو ملی تھی۔پولیس تفتیش میں ایک نیا موڑ اس وقت آیاتھا جب پولیس کو فلیٹ کے مختلف حصوں سے سفید پاؤڈر سے بھرے مٹی کے برتن ملے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق فلیٹ میں تین سے چار مختلف مقامات پر یہ سفید پاؤڈر برتنوں میں موجود تھا اوراس کی موجودگی کی کوئی واضح وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ''یہی پاؤڈر ممکنہ طور پر لاش کی بدبو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوا ہو''، کیونکہ حیران کن طور پر لاش سے کسی قسم کی بدبو نہیں آ رہی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس پاؤڈر کو ''کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجا جا رہا ہے'' تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ مادہ آخر ہے کیا۔اداکارہ کے فلیٹ سے ان کے ملبوسات بھی قبضے میں لے کر تجزئیے کیلئے روانہ کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :