سرگودھا میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کوٹکر ،ایک نوجوان ہلاک

بدھ 30 جولائی 2025 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) لاہور سرگودھا روڈ پر لکسیاں ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل کوٹکر ،موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ لکسیاں ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر TAE-972 جو لاہور سائیڈ پرجارہا تھا اس نے اسی سائیڈ پر جاتے ہوئے ایک ہنڈا 125 موٹرسائیکل نمبر SGK-5120 کوٹکر ماردی جس پر سوارعمران افضل ولد محمد افضل نصیر پور کلاں کوٹمومن کا رہائشی موقع پر دم توڑ گیاجبکہ دانش ولد محمد یسین چنی محمد قاضی تحصیل کوٹمومن شدید زخمی ہوگیا ۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی اور زخمی کو ڈاکٹر فیصل مسعود ہسپتال سرگودھا شفٹ کردیا ۔ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی کا ٹریٹمنٹ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :