سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے چھ امدادی ٹرک روانہ

بدھ 30 جولائی 2025 17:56

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)سعودی عرب کی جانب سے غذائی سامان سے لدے چھ امدادی ٹرک غزہ کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ امداد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت سعودی عوامی مہم برائے غزہ کے سلسلے میں فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ ٹرک مصر کے راستے کرم ابو سالم سرحدی گذرگاہ سے غزہ میں داخل ہوں گے، جہاں ان دنوں شدید انسانی بحران جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :