بنوں پولیس نے فتنہ الخوارج کی ممکنہ شرانگیزی کوناکام بنا دیا

بدھ 30 جولائی 2025 18:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی ممکنہ شرانگیزی کو ناکام بنا دیا۔پولیس کے مطابق تھانہ ہوید کی حدود چوکی شیخ لنڈک کے قریب شرپسندوں کی مشکوک نقل و حرکت کو دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

جس پر چوکی میں موجود پولیس جوانوں نےفائرنگ کی جس سے شرپسند بھاگ کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے ۔تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ڈی آئی جی بنوں سجاد خان اور ڈی پی او بنوں سلیم عباس کلاچی نے پولیس جوانوں کو بروقت کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بنوں پولیس جدید اسلحہ سے لیس اور ٹرینڈ فورس ہے جس کی بدولت بنوں پولیس کے شیر دل جوان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔