گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام

بدھ 30 جولائی 2025 20:12

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ انسانیت کے خلاف ایک سنگین اور ناقابلِ معافی جرم ہے، جس کے خاتمے کے لیے مؤثر قانون سازی اور سختی سے عملدرآمد ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مظلوموں کو تحفظ دینا اور انہیں انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہر انسان کو آزادی، عزت و وقار اور تحفظ کا بنیادی حق حاصل ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ دھندے کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرنے کے لیے عوام، حکومت اور تمام اداروں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ ایک محفوظ اور باعزت معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :