قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ہیپیٹائٹس کے حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام

بدھ 30 جولائی 2025 21:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں ہیپیٹائٹس کا عالمی دن منایا گیا اس حوالے سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران حکیم خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار سہیل افسر کی سربراہی اور گیسٹرو ڈیپارٹمنٹ کے انچارج اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسفندیار خان اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر عباس مسعود نے عالمی یوم ہیپیٹائٹس کی اہمیت کے بارے میں پیغام دیا۔ آگاہی واک میں ایڈمنسٹریشن سٹاف، ڈاکٹرز، نرسز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔