آئی جی اسلام آباد کا امن وامان کی صورتحال اورفورس کے انتظامی امور بارے اجلاس

بدھ 30 جولائی 2025 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) آئی جی اسلام آباد نے امن وامان کی صورتحال اور فورس کے انتظامی امور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں اسلام آبادکی سیکیورٹی صورتحال، پولیس فورس کے انتظامی امور اور حساس تنصیبات و مقامات کی حفاظت کیلئے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ،جبکہ ڈپلومیٹک ایریا کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے سیکیورٹی پروٹوکولز کی ازسرِ نو ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے امن وامان کی صورتحال اور فورس کے انتظامی امور کے حوالے سے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میںاہم اجلاس کا انعقاد کیا،اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد ہارون جوئیہ اور ڈی آئی جی سیکیورٹی سید علی رضا نے شرکت کی، اجلاس میں آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی نے وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی صورتحال، پولیس فورس کے انتظامی امور اور حساس تنصیبات و اہم مقامات کی حفاظت کیلئے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ،انہوں نے ریڈ زون اور ڈپلومیٹک ایریا کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے، وی آئی پی سیکیورٹی پروٹوکولز کی ازسرِ نو ترتیب دینے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کئے،آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ انٹیلی جنس شیئرنگ، کوآرڈی نیشن اور ایمرجنسی رسپانس میکانزم کو مزید فعال بنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی پیشہ ورانہ تربیت میں اضافہ، نفری کی استعدادِ کار میں بہتری اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں۔