Live Updates

نوشہرہ،ملیریا کی موذی وباء پھوٹ پڑی، اہل علاقہ کا متاثر ہ علاقوں کیلئے ہنگامی طور ٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ

بدھ 30 جولائی 2025 20:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)نوشہرہ کے علاقے گلڈھیرے میں ملیریا کی موذی وبا پھوٹ پڑی،اہل علاقہ نے متاثر ہ علاقوں کیلئے ہنگامی طور ٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے گل ڈھیری عمرے کلے ملی خیل اور ملحقہ علاقوں میں ملیریا کی وبا پھوٹ پڑی ہے جس سینکڑوں کی تعداد میں مقامی لوگ متاثر ہوئے ہیں اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت حکام کو اگاہ کیا جاچکا ہے تاہم ابھی تک کوئی خاطر خواہ کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے اس سلسلے میں علاقے کے عمائدین شیر اسلم خان، حاجی فضل الرحمان چیئرمین عمران خان اور قاری رحمان اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر محکمہ صحت کی جانب سے امدادی ٹیمیں تشکیل دی جائے اور متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگاے جائے تاکہ موزی وبا پر قابو پایا جا سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات