نوشہرہ،دریائے سندھ میں نہاتے نوجوان ظالم موجوں کی نذرہوگیا

بدھ 30 جولائی 2025 20:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)دریائے سندھ میں جبئی نظامپور کے مقام پر نوجوان نہاتے ہوئے ظالم موجوں کی نذر ہوکر گیا، ریاکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کی تلاش شروع، واقعات کے مطابق جبئی نظامپور کے مقام پر حسن ابدال کا رہائشی نوجوان مدثر ولد فیاض دریائے سندھ میں نہارہا تھا کہ دریائے سندھ کی ظالم موجوں کی نظر ہوکر ڈوب گیا موقعہ پر موجود افراد نے ریاکیو 1122کو فوری طور پر اطلاع دی جس پر ریسکیو1122نوشہرہ کی غوطہ خور ٹیم پہنچ گئی اور نوجوان کی لاش کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات آنے تک ڈوبنے والے نوجوان مدثر کی لاش نہیں ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :