حسن ابدال میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے 4 خواتین جاں بحق ، بچے کی تلاش جاری

بدھ 30 جولائی 2025 21:10

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)حسن ابدال میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں شادی میں شرکت کرکے واپس جانیوالے خاندان کی ویگو گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، گاڑی میں سوار 5 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 4خواتین کی نعشیں نکال لی گئی جبکہ ایک بچے مصطفی کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق واہ کینٹ سے ہے، بدقسمت فیملی شادی کے فنکشن سے واپس آ رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :