Live Updates

فورٹ منرو میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی، چھ دکاندار گرفتار

بدھ 30 جولائی 2025 22:10

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ غازی خان نذر حسین کورائی نے فورٹ منرو میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا۔کارروائی کے دوران چینی کی زائد قیمت وصول کرنے پر 6 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا اور 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر 28 دکانداروں کو حراست میں لیا گیا اور 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نذر حسین کورائی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سبزی و پھل فروش، کریانہ، تندور اور دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والی دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔ روٹی اور دیگر اشیاء کا وزن بھی چیک کیا گیا۔سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ ہونے، گراں فروشی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تسلسل سے جاری رہیں گی۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :