ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں و فیس نادہندگان کیخلاف آپریشن،63املاک سربمہر

بدھ 30 جولائی 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں و فیس نادہندگان املاک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 63املاک سربمہرکر دیں۔ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون، ایونیو ون، جوبلی ٹائون، وحدت روڈ اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال و کمرشل فیس عدم ادائیگی پرگلبرگ،گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون میں 30املاک سیل کر دیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایونیو ون اور جوبلی ٹائون میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر 6املاک سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ اور سبزہ زار میں 27املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،اسٹیٹ آفس، فارمیسی، ٹائر شاپ، کلینک، فوڈ پوائنٹ، گراسری سٹور، سیلون، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرغیرقانونی کمرشل عمارتوں و کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :