مانسہرہ میں ہفتہ شہدائے پولیس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

جمعرات 31 جولائی 2025 11:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) مانسہرہ میں شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ہفتہ شہدائے پولیس کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مانسہرہ مدثر ضیاء نے یادگارِ شہدائے پولیس بٹ پل کا دورہ کیا، جہاں یادگار کی تزئین و آرائش کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک پولیس مانسہرہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے جاری کام کا جائزہ لیا اور شہداء کی یادگار کو مزید قابلِ فخر اور نمایاں بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارا سرمایہ ہیں، جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مانسہرہ پولیس کی جانب سے پورے ہفتے مختلف تقاریب، ریلیوں اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ شہداء کی خدمات کو اجاگر کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :