پولیس لائنز صوابی میں ضلعی پولیس کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

جمعرات 31 جولائی 2025 11:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے پولیس لائنز صوابی میں ضلعی پولیس کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں پولیس افسران اور جوانوں نے خون کے عطیات دئیے۔پولیس کے مطابق بروز جمعرات پولیس لائنز صوابی شاہ منصور میں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران پولیس افسران و اہلکاران خون کے عطیات دیے، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فضل شیر خان،ڈی ایس پی لیگل اور ڈاکٹرز موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد کیمپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اصل مقصد ان شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی دفاع کی خاطر اپنے خون بہایا اور دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملاتے ہوئے شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاء الدین احمد نے خون عطیہ کرنے والے افسران اور جوانوں کے جذبے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے، خون کے عطیات دینا صدقہ جاریہ ہے جس سے کسی ضروت مند انسان کی قیمتی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :