پنجاب ،ڈی جی پی آر نے صحافیوں کے ایکریڈیٹیشن کارڈز کیلئے صحافتی تجربہ کی 5سال کر دی

جمعرات 31 جولائی 2025 13:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)سرگودھا سمیت پنجاب میں ڈی جی پی آر نے صحافیوں کے ایکریڈیٹیشن کارڈز کیلئے صحافتی تجربہ کی مدت 10سال سے کم کر کے 5سال کر دی اور صحافتی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلے کر لئے گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی کے اجلاس میں صحافیوں کو تنخواہوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے حکومتی سطح پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی ادائیگیاں ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملازمین کو بروقت ادائیگی نہ کرنے پر ڈی جی پی آر کو مکمل اختیار دے دیا گیا اور تمام ادارے ڈی جی پی آر کو اپنے ورکرز کو دی گئی تنخواہوں کا سرٹیفکیٹ ماہانہ بنیادوں پر دینے کے پابند ہوں گے۔ اجلاس میں صحافیوں کے ایکریڈیٹیشن کارڈز کے لئے صحافتی تجربہ کی مدت 10سال سے کم کر کے 5سال کر دی گئی۔اس موقع پر تمام صحافتی تنظیموں نے ڈمی اخبارات کے خاتمے کیلئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :