سکولوں کو 3ارب کانان سیلری بجٹ جاری کر دیا گیا

جمعرات 31 جولائی 2025 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)محکمہ خزانہ نے سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری کر دیا۔سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں تین ارب روپے جاری کئے گئے ہیں،اس بجٹ سے سکولوں کے روز مرہ کے معاملات حل ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کی جانب سے محکمہ ماحولیات کے 75 کروڑ 80لاکھ روپے بھی جاری کردیئے گئے ہیں،محکمہ ماحولیات کویہ بجٹ ماحولیاتی اقدامات اور آپریشنل اخراجات کے لئے جاری ہوا ہے۔محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :