چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈپٹی کمشنرخانیوال

جمعرات 31 جولائی 2025 14:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) خانیوال میں چینی کی قیمتوں اور ترسیل بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمٰی سلیمان کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفی ٰسیہڑ ،اسسٹنٹ کمشنرز مینجرز ملز اور چینی ڈیلرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ چینی ملز مینجرز ڈومیسٹک کوٹہ پورا کرنے کے بعد چینی کو کمرشل فروخت کریں ، ملز مینیجرز چینی ڈیلرز کو ان کی لسٹوں کی ڈیمانڈ کے مطابق چینی فوری فرام کریں ،ضلع بھر میں چینی کی کنٹرول ریٹ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز پر زور دیا کہ وہ اپنی تحصیلوں میں چینی ملز سے چینی کی سپلائی فوری کروائیں ۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں چینی کی سپلائی بلا تعطل یقین بنائی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :