غزہ کے پناہ گزین کیمپوں، خیموں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، مزید 52 فلسطینی شہید

شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا

جمعرات 31 جولائی 2025 15:10

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)غزہ کے پناہ گزین کیمپوں اور خیموں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے معصوم فلسطینیوں پر اپنی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں مزید 52 فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ 14اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جس کی اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں 18 ہزار 500 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک ایک لاکھ 46 ہزار 269 افراد سے زائد زخمی ہوئے۔امریکی اخبار نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید بچوں کے نام جاری کردیے جس کے مطابق 900 سے زائد بچے اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے شہید کیے گئے۔