ضلعی پولیس سربراہ بٹگرام کی سربراہی میں پبلک لیزان کمیٹیوں کے ممبران کے ساتھ اجلاس

جمعرات 31 جولائی 2025 15:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ضلعی پولیس سربراہ بٹگرام محمد ایاز کی سربراہی میں تھانہ کوزہ بانڈہ میں پبلک لیزان کمیٹیوں کے ممبران کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کیا۔ ترجمان بٹگرام پولیس اس موقع پر ایس پی شعبہ تفتیش، ڈی ایس پی سرکل و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام نے پبلک لیزان کمیٹیوں کے ممبران سے سکیورٹی، جرائم کی روک تھام، پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ضلعی پولیس سربراہ نے پبلک لیزان کمیٹیوں کے ممبران کے تعاون کو سراہتے ہوۓ کہا کہ یہ پولیس اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس دوران کمیٹی ممبران نے تجاویز پیش کیں اور ضلعی پولیس سے ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :