جاپان چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے،چین

جمعرات 31 جولائی 2025 16:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) چین نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 2 چینی شہریوں پر حملے سے متعلق رپورٹس کے بعد جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات پر عمل درآمد کرے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے جمعرات کو بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو ٹوکیو میں2 چینی شہریوں پر 4 افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ چینی ترجمان نے کہا کہ چین نے متعلقہ رپورٹس کا نوٹس لیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جاپان میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر جاپان سے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اور معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔ ■